Sunday, September 8, 2024

قاتل ڈینگی سے راولپنڈی کے دو افراد لقمہ اجل بن گئے

قاتل ڈینگی سے راولپنڈی کے دو افراد لقمہ اجل بن گئے
September 24, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) قاتل ڈینگی راولپنڈی میں مزید دو افراد  کی جان لے گیا، پنجاب میں اب تک 2595 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوچکی ہے ، لاہور میں بھی ڈینگی حملہ آور ہے  جہاں  تین بڑے لاری اڈے ڈینگی کی آماجگاہ بن گئے ہیں ، صفائی ستھرائی کا انتظام کرنے والے ادارے خواب غفلت میں سوئے رہے۔ راولپنڈی انتظامیہ  کی جانب سے ڈینگی کوکنٹرول کرنے کی کوششیں  ناکام  ہو گئیں ، ڈینگی مچھر نے 2 مزید  شہریوں  کی  جان لے لی۔ ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 30 سالہ مریض عبدالباسط  اور صہیب  جان کی بازی ہار گئے ، راولپنڈی  میں مجموعی طور پر ہلاکتوں  کی تعداد 12 ہو گئی ۔ شہر میں ڈینگی  کے وار پر  وار  لیکن انتظامیہ عملی اقدامات کرنے کی بجائے میٹنگز میں مصروف عمل ہے ۔ راولپنڈی میں ڈینگی مچھر وبائی امراض کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اب تک  تین ہزار  سے زائد  افراد ڈینگی کا نشانہ  بن چکے ہیں ۔