Tuesday, April 23, 2024

قابل ججز کی تعداد کم ہے، انگریزی تعلیم تمام ججز اور وکلا کے لیے لازمی قرار دی جائے: چیف جسٹس پاکستان

قابل ججز کی تعداد کم ہے، انگریزی تعلیم تمام ججز اور وکلا کے لیے لازمی قرار دی جائے: چیف جسٹس پاکستان
May 8, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ جوڈیشری میں قابل ججز کی تعداد کم ہے۔ بنیادی تعلیم کی کمی کی بنا پر عدلیہ تعلیم یافتہ اور نوکری کرنے والوں میں بٹ گئی ہے۔ انگریزی تعلیم تمام ججز اور وکلا کے لیے لازمی قرار دی جائے۔ کراچی میں نیشنل راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا  کہنا تھا کہ جوڈیشری میں قابل ججز کی تعداد کم ہے۔ بنیادی تعلیم کی کمی کی بنا پر عدلیہ تعلیم یافتہ اور نوکری کرنے والوں میں بٹ گئی ہے۔ انگریزی تعلیم تمام ججز اور وکلا کے لیے لازمی قرار دی جائے۔ اداروں کو نئے خون اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیم کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسکالر شپ کے لیے اڑھائی سو امیدواروں نے درخواستیں دیں، صرف ایک امیدوار انگریزی کا امتحان پاس کر سکا۔ ججز کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی، دینتداری لانی ہو گی ورنہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ترقی پانے کے لیے انگلش کورس تمام ججز اور وکلا کیلئے لازمی قرار دیا جائے۔