Thursday, March 28, 2024

قابض فوجیوں نے ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

قابض فوجیوں نے ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
July 23, 2021

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوجیوں نے ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو وارپورہ کے علاقے میں جاری نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔