Saturday, April 20, 2024

قابض بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون شدید زخمی

قابض بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون شدید زخمی
June 25, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) قابض بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں بدستور جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کاریلا سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے بٹلا متھرانی گاؤں کی ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے شہری آبادی پر فائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔