Friday, May 10, 2024

قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری شہید

قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری شہید
October 11, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ایک نوجوان کو ضلع باندی پورہ اور دوسرے کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا گیا، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں بھارتی پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔