Friday, April 26, 2024

قابض بھارتی فورسز کا شوپیاں اور پامپورہ میں نام نہاد آپریشن ، 8 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز کا شوپیاں اور پامپورہ میں نام نہاد آپریشن ، 8 کشمیری نوجوان شہید
June 19, 2020
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض فورسز نے کاشوپیاں اور پامپورہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کمانڈر برہان وانی شہید کی برسی کے دن جوں جوں قریب آرہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی سفاکانہ کارروائیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، کلگام، کپواڑہ، بارہ مولا اور بانڈی پورہ کے مختلف مقامات کو بدنام زمانہ آپریشن کاسو کیلئے گھیرے میں لیا جاچکا ہے۔ تازہ ترین کارروائیوں میں قابض فوج کے درندوں نے شوپیاں اور پلوامہ کے علاقے پامپور کو نشانہ بنایا جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا۔ پامپورہ میں شہادتوں کے بعد درجنوں کشمیری احتجاج کرتے  ہوئے باہر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے قابض فورسز نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں لگنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کے دوران کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر رکھی ہے۔