Thursday, April 18, 2024

قابض بھارتی فورسز نے سیدعلی گیلانی کا جسدخاکی تحویل میں لے لیا

قابض بھارتی فورسز نے سیدعلی گیلانی کا جسدخاکی تحویل میں لے لیا
September 2, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) قابض بھارتی فورسز نے سیدعلی گیلانی کا جسدخاکی تحویل میں لے لیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض فورسز نے سید علی گیلانی کو زبردستی دفنانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ حیدرپورہ میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب  قبر کی تیاری کر لی۔ سیدعلی گیلانی کے گھر کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے۔ صحافیوں کو بھی سیدعلی گیلانی کے گھر کی طرف جانے کی اجازت نہیں۔ سید علی گیلانی نے قبرستان شہدا میں تدفین کی وصیت کی تھی۔

ادھر بھارت سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی خوفزدہ ہو گیا۔ سید علی گیلانی کے گھر کے باہر بھاری تعداد میں قابض بھارتی فورسز تعینات کر دی۔ سیدعلی گیلانی کے گھر کا محاصرہ کر لیا گیا۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔