Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی افواج کی فائرنگ سے مزید 10 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی افواج کی فائرنگ سے مزید 10 کشمیری شہید
May 6, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید  10 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں شہداء کی تعداد 14 ہو گئی۔ ضلع شوپیاں اور پلوامہ میں گزشتہ روز 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کے جبر کیخلاف آج وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ احتجاج اور ہڑتال کے دوران ایک بار پھر بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو گولی کے نشانے پر رکھ لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیلز لگنے سے درجنوں کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ شوپیاں اور پلوامہ میں گزشتہ روز شہید ہونے والے نوجوانوں شوکت اور احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔ بھارتی فوج کے ناکے اور پیلٹ گنز کی گولیاں بھی کشمیریوں کو باہر نکلنے سے نہ روک سکیں۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر کی گئی ہڑتال میں مقبوضہ کشمیر میں کاروبار زندگی بند اور ٹریفک کا نظام معطل ہے۔ پوری وادی جگہ جگہ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔