Thursday, March 28, 2024

قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
September 8, 2018
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ رک نہ سکا، قابض فوج نے ضلع اننت ناگ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے، ضلع اننت ناگ کے علاقےاچل آباد کو رات گئے گھیرے میں لے لیا گیا ، گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ قابض فوج نے حسب روایت دعویٰ کیا ہے کہ بلال احمد بٹ کو مقابلے کے دوران مارا گیا  جس کی لاش قریبی جنگل سے ملی ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں واقع پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کو دبانے کیلئے وادی کے جنوبی علاقے میں ٹرین سروس معطل کردی ہے ۔