Friday, April 26, 2024

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر اپنے بھائی محمد زبیر پر چڑھ دوڑے

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر اپنے بھائی محمد زبیر پر چڑھ دوڑے
January 4, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں دونوں بھائی آمنے سامنے آگئے۔ اسد عمر اپنے بھائی محمد زیبر پرآگ بگولہ ہوگئے ۔ کہتےہیں کہ وہ بات نہیں سن سکتے تو اجلاس چھوڑ کرچلیں جائیں۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکا کہناتھا کہ پاکستان سٹیل ملز کو بیچا نہیں ، لیز پر دیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اسد عمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا تو چیئرمین کمیٹی اسد عمر اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر آمنے سامنے گئے۔ سٹیل ملز کے معاملے پراپنےبھائی چیئرمین نجکاری کمیشن پر خوب برسے ۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ اگر وہ بات نہیں سن سکتے تو اجلاس چھوڑ کر چلے جائیں۔ ان کو  کمیٹی کی بات سننا پڑے گی۔ بریفنگ میں جھوٹ بولا گیا ہے۔ اسٹیل ملز 2008تک منافع میں جا رہی تھی۔ اسٹیل ملز کا منافع 19ارب 40کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔ انھوں نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل  ملز میں حسین نواز کو چیئرمین لگایا جائے وہ اسٹیل ملز کا کاروبار بہتر جانتا ہے ۔جس پر محمد زبیر کہنے لگے کہ آپ سیاسی بات کر رہے ہیں۔اسد عمر بولے کہ حسین نواز کی تعیناتی کی بات تجربے کی بنیاد پر کی تھی ۔ چیئرمین نجکاری کمیشن کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل ملز کی خریداری سے تحریری انکار نہیں کیا۔ چینی کمپنیاں خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔ایک ایرانی کمپنی اسٹیل ملز کو لیز پر لینے کے لیے تیار ہے ، پاکستانی کمپنی چینی کمپنی کے ساتھ مل کر لیز پر لینے کے لیے راضی ہے ۔20  جنوری کو پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دی جائے گی۔ محمد زبیرنے مزید کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی گیس بند کی، سوئی سدرن گیس پران کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔