Saturday, April 20, 2024

قائمہ کمیٹی کی صدارت پر اختلافات ، اپوزیشن سندھ اسمبلی کا بائیکاٹ جاری ‏

قائمہ کمیٹی کی صدارت پر اختلافات ، اپوزیشن سندھ اسمبلی کا بائیکاٹ جاری ‏
March 18, 2019

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں قائمہ   کمیٹی کی صدارت پر اختلافات تاحال  بر قرار ہیں جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کا بائیکاٹ جاری  ہے ۔

اپوزیشن نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہ کرنے کا اعلان  کر دیا جبکہ فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جمہور کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جار ہی ہے ، اومنی اینڈ کو  اصل میں زرداری اینڈ کو ہے ، انہیں ڈر ہے کہ اُن کیلئے حوالات تیار ہورہے ہیں ۔

سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کےمعاملہ پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ اپوزیشن جماعتوں  کی جانب سے قائمہ  کمیٹیوں کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ برقرارہے، پیپلزپارٹی  کےبعض ارکان نے فریال تالپور کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی  کےبعض ارکان نے فریال تالپور کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے  کی تجویز دے دی ہے ، جسے پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مسترد کردیا ،بعض ارکان نے اپوزیشن رکن عبدالرشید کانام بھی چیئرمین پی اےسی کے لئے دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے  اپوزیشن کو مذاکرات کا ایک اورموقع دینے کا فیصلہ کیاہے۔