Thursday, April 18, 2024

قائمہ کمیٹی نے سول قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا

قائمہ کمیٹی نے سول قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا
August 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بروقت انصاف کی جانب اہم قدم  اٹھاتے ہوئے قائمہ کمیٹی نے سول قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ۔ وزیرقانون فروغ نسیم نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  تیس چالیس سال چلنے والے مقدمات اب سال ڈیڑھ سال میں نمٹائے جاسکیں گے  ، وراثت کا سرٹیفکیٹ اب 15 دن میں جاری کیا جاسکے گا ،  وزارت قانون نے  ایک سال میں  22 قانون بنائے جن میں سے 7 منظور ہو چکے ، ملک کے تمام قوانین اب ویب سائٹ پر موجود ہونگے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  اور ملیکہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فروغ نسیم نے بتایا کہ اب سب کی ملکی قوانین تک رسائی ہو گی 72سال کی آرکائیو کی ایپ تیار ہوگئی ہے، وزیراعظم سے وقت لیکر ایپ کا افتتاح کریں گے، دیوانی مقدمات کے فیصلے سال سے ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے ایک سال میں وہ اصلاحات متعارف کرائیں جن کی ملک کو ضرورت تھی ، عوام نے عمران خان کو نجات دہندہ اور مسیحا کے طور پر منتخب کیا۔