Thursday, May 9, 2024

قائمہ کمیٹی دفاع کا ان کیمرہ اجلاس، تینوں مسلح افواج سے متعلق ترامیمی بلز متفقہ طور پر منظور

قائمہ کمیٹی دفاع کا ان کیمرہ اجلاس، تینوں مسلح افواج سے متعلق ترامیمی بلز متفقہ طور پر منظور
January 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔ تینوں مسلح افواج سے متعلق سروسز ایکٹس ترامیمی بلز متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے، ترمیمی بل منظوری کے لئے کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔ چیئرمین کمیٹی امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افواج سے متعلق سروسز ایکٹس ترمیمی قوانین متفقہ طور پر منظور کرنے پر تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پیش کردہ ترامیم سنی، مسودہ قانون کا حصہ نہیں۔ امجد خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پوری دنیا کو پیغام دیا کہ جہاں قومی مفاد ہوگا وہاں ہم ایک ہیں، ہمارے نظریات مختلف ہو سکتے ہیں، ہر چیز پر سیاست نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ترمیمی بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش ہوں گے، قومی اسمبلی میں ترمیمی بلز منظوری کے لیے کل پیش پیش کئے جائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلز کی قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ ہم سب کا ملک ہے، فوج کیساتھ تمام جماعتیں، پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ادھر پی ٹی آئی رہنماء رمیش وانکوانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ترامیمی ایکٹس کی مکمل حمایت کی، پیپلزپارٹی نے ایک سفارش پیش کی تاہم وہ آئینی ترمیم تھی لہٰذا ایکٹ متفقہ منظور ہو گیا۔