Friday, May 10, 2024

قائمہ کمیٹی اطلاعات نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم کو طلب کرلیا

قائمہ کمیٹی اطلاعات نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم کو طلب کرلیا
November 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیا۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور سابق چیف جسٹس جی بی رانا شمیم بائیس نومبر کو کمیٹی اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس جاوید لطیف کی زیر صدارت ہوگا، انصار عباسی اور عامر غوری کو بھی طلب کیا گیا۔