Friday, April 19, 2024

قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہٰی نے گجرات میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہٰی نے گجرات میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا
May 22, 2021

لاہور (92 نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے گجرات میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں چودھری پرویزالٰہی نے سابق حکمرانوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، قائم مقام گورنرپنجاب نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت بھی کی اورعوام کے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل بھی کی۔

چودھری پروزیرالہٰی کاکہنا تھا کہ جہانگیرترین گروپ کہیں نہیں جارہا، اسمبلی میں کھڑے ہوں گے توپتہ چلے گا۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی، شجاعت نواز اجنالہ ایم پی اے اور خالد اصغر گھرال بھی موجود تھے۔