Thursday, April 18, 2024

قائم مقام صدر رضاربانی‘ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پر حاضری

قائم مقام صدر رضاربانی‘ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائد پر حاضری
September 11, 2016
کراچی (92نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر قائم مقام صدر رضا ربانی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی اڑسٹھ ویں برسی پر قائم مقام صدر رضاربانی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ raza2 ان کا کہنا تھا پوری قوم قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تجدید عہد کرے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر انہوں نے عالمی برادری سے بھارت پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ قائمقام صدر نے کہا کہ قومی اداروں کے استحکام اور آئین پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ raza1 گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کہتے ہیں قوم بانی پاکستان کی پرامن جدوجہد کو کبھی نہیں بھولے گی۔ مسلح افواج کے نمائندوں‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرا‘ دیگر اہم شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔