Saturday, April 20, 2024

قائم مقام جرمن سفیر کی آبپارہ مارکیٹ میں بیٹے کیساتھ صفائی کی تصویر وائرل

قائم مقام جرمن سفیر کی آبپارہ مارکیٹ میں بیٹے کیساتھ صفائی کی تصویر وائرل
May 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں تعینات قائم مقام جرمن سفیر  کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ میں بیٹے کے ساتھ صفائی کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ تصویر کے مطابق پاکستان میں نئے قائم مقام جرمن سفیر ڈاکٹر جینز یوکش اپنے بیٹے کے ہمراہ آبپارہ مارکیٹ کی صفائی کرتے ہوئے پائے گئے ۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا ایف سی اہلکاروں کیساتھ الوداعی کھانا ‏

جرمن سفارت خانے کے فیس بک صفحے کے مطابق آبپارہ مارکیٹ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمن سفیر نے بھی حصہ لیا، مہم میں مقامی نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور کچرے کو نہ صرف اکٹھا کیا بلکہ انہیں ری سائیکلنگ کے لیے علیحدہ بھی کیا۔ نئے سفیر سے قبل اس عہدے پر مارٹن کوبلر تعینات تھے جو عوام میں گھل مل جانے کی عادت کے باعث خاصے مقبول تھے ۔