Thursday, April 25, 2024

قائم علی شاہ کے سکھر بیراج کے دورے کے دوران مریض سڑکوں پر رل گئے

قائم علی شاہ کے سکھر بیراج کے دورے کے دوران مریض سڑکوں پر رل گئے
August 1, 2015
سکھر(92نیوز)وی آپی کلچر کی ایک اور بدترین مثال سامنے آ گئی سندھ کے سائیں سکھر بیراج کیا گئے  راستےہی  سیل کر دیئے گئے مریض کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہےشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پولیس اہلکار بھی سائیں سے ایک قدم آگے نکلے ایک شیرخوارمریض بچےکے والدین کو اسپتال کےلئے نہیں جانے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہمارے حکمران گھر سے نکلیں اور وی وی آئی پی پروٹوکول نہ ملے یہ تو ممکن ہی نہیں،ایسا ہی کچھ ہوا سندھ کے سائیں  کی سکھر بیراج آمد پرہوا۔ سائیں کی سکھر بیراج آمد پر کئی گھنٹے کے لئے تمام راستے سیل کر دیئے گئےشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پولیس اہلکار شہریوں اور مریضوں کو آگے جانے سے روکتے رہے۔ وی وی آئی پروٹوکول کی وجہ سے بند راستوں میں ایک مریض شیر خوار بچہ پھنس کر رہ گیا اسے بھی اسپتال کےلئے  نہیں جانے دیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے وی وی آئی پی کلچر کا معاملہ اٹھایا ن لیگ کے نہال ہاشمی اور تحریک انصاف کی ناز بلوچ نے وی آئی پی کلچر کی مذمت تو کی لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی۔ وی آئی پی کلچر ہماری سیاست میں ایسے رچ بس گیا ہے کہ چاہے لوگوں کی جان چلی جائے حکمرانوں کو کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔