Thursday, May 2, 2024

قائم علی شاہ کی مدت بعد سندھ اسمبلی آمد ، دوران تقریر ہال قہقہوں سے گونجتا رہا

قائم علی شاہ کی مدت بعد سندھ اسمبلی آمد ، دوران تقریر  ہال قہقہوں سے گونجتا رہا
September 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے’وزارت اعلیٰ‘کےدور کی یادیں تازہ کردیں ، سائیں نےدلچسپ انداز اورمحاوروں سے سندھ اسمبلی اجلاس میں رنگ بھردیئے۔قائم علی شاہ نے ہلکے پھلکے انداز میں وزیراعظم عمران خان پر طنز  بھی کیا اور اپنے دور حکومت کو کراچی کیلئے سب سے بہتر قرار دیا۔ سندھ کےسابق وڈےسائیں نے تقریر شروع کی تو  انداز خطابت اور باتوں پر ایوان زعفران زار ہوگیا ۔ وڈے سائیں  کے سندھی محاوروں پر بھی ایوان زبردست تالیوں اور قہقہوں سےگونجتا رہا  ، بھولنے کی عادت اور عمر کا تقاضہ قائم علی شاہ  پر آج بھی  غالب رہا اور وہ بول گئے کہ  نواز شریف نے ان کو سندھ کا کپتان بنایا تو کراچی میں مثالی  امن قائم ہوا۔ وڈے سائیں نے وزیراعظم عمران خان پر بھی طنز کے نشتر برسائے بولے زیادہ عمر سے کچھ نہیں ہوتا دل جوان ہونا چاہیے ،انھوں نے ایک بار پھر خود کو عمران خان سے کم  عمرقراردے دیا۔ تھر کی صورتحال پر قائم علی شاہ نے دلچسپ تبصرہ کیا بولے وہاں بچے بھوک سے نہیں مررہے ، ہر سال بچہ پیدا ہوگا تو مائیں کمزور ہی ہوں گی ۔ قائم علی شاہ نے کہا ہم چاہتے حکومت 5 سال پورے مگرموجودہ حکومت بھینسیں  فروخت کرنے میں مصروف ہے۔