Saturday, April 20, 2024

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع
December 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیا کریں کب گرفتار کرنا ہے ،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے سید قائم علی شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سید قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے ،قائم علی شاہ کے وکیل نے کہا کہ سید قائم علی شاہ کو نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ نیب طلبی کے بعد تک سماعت ملتوی کردی جائے ، عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ۔