Friday, April 19, 2024

قائم علی شاہ کی زیر صدارت نیگلیریا اور ڈینگی کی روک  تھام کیلئے اجلاس

قائم علی شاہ کی زیر صدارت نیگلیریا اور ڈینگی کی روک  تھام کیلئے اجلاس
July 9, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کی صدارت میں نیگلیریا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیئے اجلاس،  شہر میں نالوں  اور تالابوں میں اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کی صدارت میں نیگلیریا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیئے ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ  نے کراچی  واٹر بورڈ  کے اعلی افسران کو ہدایت کی کہ  پانی میں کلورین کی مقدار صحیح  رکھی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  ڈینگی کی روک تھام کے لیئے 50 ملین روپے الگ بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں ۔ سیکرٹری ہیلتھ سعید منگریو نے اجلاس میں بتایا کہ  اس سال سندھ میں  نیگلیریا اور ڈینگی سے متاثرہ صرف تین اموات ہوئیں ہیں جبکہ گزشتہ سال  صوبے بھرمیں نیگلیریا  کی وجہ سے  نو ہلاکتیں ہوئیں جبکہ  ڈینگی  کی وجہ سے  17   اموات ہوئیں تھی۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری علیم الدین بلو، ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عمران عطا سومرو، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر اور دیگر  نے  شرکت کی۔