Friday, March 29, 2024

قائم علی شاہ کو عسکری قیادت سے ملاقات جبکہ خورشید شاہ کو وفاقی حکومت سے دوریاں مٹانے کا ٹاسک دیدیا گیا

قائم علی شاہ کو عسکری قیادت سے ملاقات جبکہ خورشید شاہ کو وفاقی حکومت سے دوریاں مٹانے کا ٹاسک دیدیا گیا
June 22, 2015
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی نے عسکری قیادت سے تعلقات دوبارہ استوار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کا ٹاسک دے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے بڑوں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عسکری قیادت سے تعلقات دوبارہ استوار کرنے کےلئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کریں گے جس میں آصف زرداری کے بیان کے بعد آنے والی پیچیدگیاں دور کی جائیں گی۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوریاں مٹانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں وہ وزیراعظم نوازشریف سے فوری ملاقات کریں۔