Friday, May 17, 2024

قائم علی شاہ کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے پانچ کروڑ امداد کا اعلان

قائم علی شاہ کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے پانچ کروڑ امداد کا اعلان
July 26, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے 5کروڑ امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  نے چترال میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد اور مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہےاس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے اور سیلاب متاثرین سے متعلق معلومات حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خورشید شاہ کو سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کا پیغام بھی دیاہے۔