Friday, April 26, 2024

قائم علی شاہ نے زر ضمانت کے طور پر 5 لاکھ روپے جمع کرا دیے ‏

قائم علی شاہ نے زر ضمانت کے طور پر 5 لاکھ روپے جمع کرا دیے ‏
December 7, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر 5 لاکھ روپے زرضمانت جمع  کرا دیے ، عدالت نے قائم  علی شاہ کی ضمانت 9 دسمبر تک منظور کر رکھی ہے ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  اپنے وکیل بیرسٹر  قاسم نواز کےہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ، عدالتی حکم پر 5 لاکھ روپے نقد ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائے۔ سولر پینل کے ٹھیکوں سے متعلق کیس میں گرفتاری کے خدشے کے باعث سابق وزیراعلیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو سیاسی صورتحال، آصف علی زرداری کی طبیعت اور نیب مقدمات پر کھل کر بات کی کہا کہ  انصاف کےتقاضے ہیں اگر نوازشریف کو ریلیف ملاہے تو آصف زرداری کو بھی ملناچاہیے ، آصف علی زرداری کی بھی طبیعت بہت خراب ہے۔ بار بار نیب طلبی کو انہوں نے نیب کی خصوصی محبت قرار دے دیا کہا کہ  نظریہ یہ آتاہے کہ نیب کو بہت زیادہ محبت ہے ہمارے ساتھ ، اس لیے بلا رہے ہیں ، آصف زرداری، خورشیدشاہ اورمجھ سمیت دیگر دوستوں کے خلاف نیب کاروائی کررہاہے ،وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ کےخلاف بھی نیب تحقیقات کررہا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہواؤں کو رخ اب بدلنا چاہیے، ابھی تک کسی وزراء کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔