Friday, May 3, 2024

قائم علی شاہ دبئی چلے گئے !!! آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کرینگے،صوبائی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

قائم علی شاہ دبئی چلے گئے !!! آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کرینگے،صوبائی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان
August 3, 2015
کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا جہاں سندھ کابینہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس دبئی میں طلب کرلیا ہے جس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ہنگامی طور پر دبئی طلب کرلیے گئے۔ دبئی میں وزیر اعلی سندھ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ میر ہزار خان بجارانی نے تاحال اپنی وزارت کا چارج نہیں سنبھالا ہے۔