Friday, April 26, 2024

قائدایوان شہزاد وسیم کا اپوزیشن سے آزاد کشمیر میں اپنے لیڈروں کی نامناسب تقریر پر معافی مانگنے کا مطالبہ

قائدایوان شہزاد وسیم کا اپوزیشن سے آزاد کشمیر میں اپنے لیڈروں کی نامناسب تقریر پر معافی مانگنے کا مطالبہ
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں قائدایوان شہزاد وسیم نے اپوزیشن سے آزاد کشمیر میں اپنے لیڈروں کی نامناسب تقریر پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

شہزاد وسیم نے کہا اپوزیشن کے دباؤ میں آئیں گے نہ انکی غلط بات سنیں گے۔ پاکستان کو برباد کرنے والے کہتے ہیں ہمارے سروں پر تاج پہناؤ۔ آپ جعلسازی کرکے ملک میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری سی وی لے کر امریکا گئے ہیں۔ جو دوائی لینے گئے تھے وہ آج تک واپس نہیں آئے۔

شہزاد وسیم کی تقریر پر اپوزیشن شورشرابہ کرتی رہی۔