Saturday, April 20, 2024

قائداعظم یونیورسٹی میں سی ڈی اے کا تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار

قائداعظم یونیورسٹی میں سی ڈی اے کا تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن ، غیر قانونی تعمیرات مسمار
December 15, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) قائداعظم یونیورسٹی میں سی ڈی اے نے تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور درجنوں کھوکھے مسمار کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انفورسمنٹ نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا آپریشن پر مشتعل ہو گئے۔ طالب علموں کے پتھرائو پر سی ڈی اے کا عملہ واپس روانہ ہو گیا۔ آپریشن کے دوران کھوکھے کا مالک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری ہے گا۔