Friday, April 19, 2024

قائداعظم کے حکم پر قرول باغ دہلی میں پاکستان کا پہلا پرچم تیار کیا گیا

قائداعظم کے حکم پر قرول باغ دہلی میں پاکستان کا پہلا پرچم تیار کیا گیا
August 9, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) قیام پاکستان کے اعلان کے بعد قائد اعظم کے حکم پر قرول باغ دہلی میں پاکستان کا پہلا قومی پرچم تیار کیا گیا تھا، پہلا قومی پرچم تیار کرنے والے ماسٹر الطاف حسین مرحوم کے اہل خانہ آج بھی ان کی اس کاوش پر فخرکرتے ہیں۔ حیدرآباد کے علاقے سرفراز کالونی کا یہ گھر قومی ہیرو ماسٹر الطاف حسین کا ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے اعلان کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم پر پہلا قومی پرچم قرول باغ دہلی میں تیار کیا، ماسٹر الطاف حسین کی قومی پرچم تیار کرنے کی تصویر 18 اگست 1947ء کو امریکی جریدے میں بھی شائع ہوئی تھی۔ ماسٹر الطاف حسین کے بیٹے ظہور الحسن کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والی تمام تحقیقات میں بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ ان کے والد نے ہی پہلا قومی پرچم تیار کیا تھا لیکن سرکاری سطح پر تاحال اس کا اعتراف نہیں کیا گیا ہے۔ ظہور الحسن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا قومی پرچم تیار کرنے پر ان کے والد ماسٹر الطاف حسین کا سرکاری سطح پر اعتراف کرکے انہیں قومی ہیرو ہونے کا اعزاز دیا جائے۔