Friday, May 17, 2024

قائداعظم ٹرافی کے دوران پی سی بی کی بدانتظامی کی انتہا

قائداعظم ٹرافی کے دوران پی سی بی کی بدانتظامی کی انتہا
December 23, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے دوران پی سی بی نے بدانتظامی کی انتہا کردی۔

22 دسمبر کو قیام کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے نکال دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کو رات سڑک پر گزارنی پڑی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا انہیں اس معاملے کا علم ہے، وہ اس کی انکوائری کرارہے ہیں جبکہ پی سی بی ترجمان نے کہا کھلاڑیوں کو دوسرے ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا تھا۔