Sunday, September 8, 2024

قائداعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی آج عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

قائداعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی آج عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی
September 11, 2017

کراچی (92 نیوز) قائد اعظم محمد علی جناح کی انہتروایں برسی قوم پورے احترام کے ساتھ منائی گئی۔

 محمد علی جناح وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد لندن کے مشہور زمانہ لنکن ان سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔

1857 کے جنگ آزادی کے بعد حالات تیزی سے تبدیل ہوئے اور جناح صاحب کے سامنے برصغیر کا سب سے بڑا مقدمہ آ کھڑا ہوا۔ ایک طرف سامراج کی حکومت تھی تو دوسری طرف کروڑوں مسلمانوں کے لیے عزت سے جینے کے لیے علیحدہ وطن کی کوشش کی ۔

قسمت نے اس بار بھی محمد علی جناح کا ساتھ دیا اور محمد علی جناح نے قانون جنگ کے ساتھ سیاسی محاذ پر کامیاب لڑائی لڑتے ہوئے انیس سو سینتالیس میں پاکستان کے نام سے علیحدہ وطن حاصل کرلیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کو انیس سو تیس میں ٹی بی کا مرض لاحق ہوچکا تھا۔ اس بات کا انکشاف اس وقت دشمنوں کو ہوجاتا تو پاکستان حاصل کرنے کی کوشیشوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا ۔

قائد اعظم نے اپنی بیماری کو دنیا سے چھپائے رکھا۔ پاکستان حاصل کیا مگر پاکستانیوں کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں اور اسی تگ و دو میں گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس کو وہ خالق حقیقی سے جاملے۔