Wednesday, April 24, 2024

جمہوریت کی بقا کے لئے آئین کا احترام لازم، قائداعظم جہوری اور پروگریسو پاکستان چاہتے تھے: سابق صدر آصف زرداری کا قائد کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام

جمہوریت کی بقا کے لئے آئین کا احترام لازم، قائداعظم جہوری اور پروگریسو پاکستان چاہتے تھے: سابق صدر آصف زرداری کا قائد کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام
December 24, 2015
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ کیخلاف غیرجمہوری اقدام سے باز رہے۔ آئین کی پاسداری نہ کی گئی تو ملک میں بحران پیدا ہو جائےگا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں سابق صدر نے واضح کیا کہ جمہوریت کی بقا کے لئے آئین کا احترام لازم ہے۔ قائداعظم جہوری اور پروگریسو پاکستان بنانا چاہتے تھے۔ ملک وقوم کی کامیابی کے لئے قائد کے فرمودات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق کو سندھ کے خلاف غیرآئینی اقدام سے باز رہنا چاہیئے، اس سے ملک میں بحران پیدا ہو گا۔ پیپلزپارٹی آئین کی عملداری اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوری بنایا جا سکے۔