Friday, April 26, 2024

قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب

قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب
July 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائداعظم بزنس پارک  1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور اس سے 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،بہت جلد بہاولپور میں بھی اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا اسپیشل اکنامک زون ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور اس سے 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،بہت جلد بہاولپور میں بھی اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا اسپیشل اکنامک زون ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو  25 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک کا آسان شرائط پر قرضہ دینگے جس کیلئے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج اور مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کی جانیوالی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 442 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، پنجاب میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد 2546 ہے، جن میں سے 2240  یونٹس خالی ہیں۔

لاہورشہر میں 508 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 442 اور  210 آئی سی یوز میں سے 166 خالی ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ عیدالاضحیٰ سادگی سے منائی جائے اور کورونا  ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنائیں۔