Thursday, April 25, 2024

قائد کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو محفوظ و مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، آرمی چیف

قائد کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو محفوظ و مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، آرمی چیف
December 25, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم قائد پر قائد اعظم محمد علی جناح کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم قائد پر اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ بابائے قوم کے 141ویں یوم پیدائش پر پاکستان کی مسلح افواج قائد کو خراج  عقیدت پیش کرتی ہیں ۔ قائد اعظم کے انسانی اقداراور سماجی انصاف کے وژن نے قیام پاکستان کی بنیاد رکھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن ، روشن اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک محفوظ اور مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرتے رہیں گے۔