Friday, March 29, 2024

قائد متحدہ کےخلاف بلوچستان اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد منظور ، پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ

قائد متحدہ کےخلاف بلوچستان اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد منظور ، پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ
August 27, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ کے قائد کی پاکستان مخالف تقاریر کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین ملک دشمن عناصر کے ایماءپر کام کر رہے ہیں ایسے لوگوں سے پاکستان کی شناخت چھین لینی چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق بلو چستان اسمبلی کا اجلاس را حیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں ہوا جسمیں میں وز یراعلیٰ بلو چستا ن ثنا اللہ زہر ی،صو با ئی وزرا اور ارا کین اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں مو قف اختیا ر کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کی پاکستان سے متعلق بیان بازی غداری کے زمرے میں آتی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے جبکہ  صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کی شہریت منسوخ کی جائے۔ اپوزشین لیڈر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ایسے ملک دشمن بیان سے بلوچستان کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہ الطاف حسین نے کر اچی میں ظلم اور بر بریت کا باز ار گر م کر رکھا تھا ، جس کی بلو چستان کے عوا م مذ مت کر تے ہیں ۔ پشتنونخوامیپ کے پارلمانی لیڈر رحیم زیارتوال کا کہنا تھا کہ الطا ف حسین ذہنی طو ر پر بیمار نہیں بلکہ مکمل پا گل ہے الطاف حسین قوم اور ملک کا غدار ہے اور ہمیشہ پا کستان کی معیشت پر حملہ آ ور ہو تا رہا ہے اور اب وہ بیرونی ایجنڈے کا تناور درخت بن چکا ہے۔