Tuesday, April 30, 2024

قائد متحدہ کے بیان پر حکومت فی الفور برطانوی ہائی کمشنر  کو طلب کرکے احتجاج کرے : خورشید شاہ ،اعتزاز احسن

قائد متحدہ کے بیان پر حکومت فی الفور برطانوی ہائی کمشنر  کو طلب کرکے احتجاج کرے : خورشید شاہ ،اعتزاز احسن
August 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الطاف حسین کے بیان پر شدید  ردعمل کا اظہار کیاہے کہتے ہیں کہ حکومت پاکستان فی الفور برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کرے اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہوا ذمہ دار الطاف حسین ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا پاکستان کے خلاف بیان افسوس ناک واقعہ ہے۔ جو الفاظ پاکستان کے خلاف استعمال کئے قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھے ہیں،آرٹیکل 6 کا نفاذ بھی آئی واش  ہو گا۔ پیپلز پارٹی سمیت کوئی سیاسی جماعت ملک کی عزت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ خورشید شاہ  کا کہنا تھا کہ  الطاف حسین نے اپنی جماعت کو بے دردی سے نقصان پہنچایا ہے۔ایم کیو ایم میں بہت اچھے سیاسی ورکر موجود ہیں۔الطاف حسین کے بیان سے ان کو بھی نقصان ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن  نے کہا کہ الطاف حسین کی وجہ سے اردو بولنے والوں کی بھی دل آزاری ہوئی ہے۔اردو بولنے والے بڑے شائستہ لوگ ہیں۔  اعتزاز احسن کہتے کہ  اگر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہوتی تو آج دن نہ دیکھنا پڑتا جن مجرموں کی ویڈیو سے باآسانی شناخت ہو سکتی یے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔