Tuesday, April 23, 2024

قائد متحدہ  کی پاکستان مخالف تقریر،وفاقی حکومت نے لیگل کمیٹی قائم کردی

قائد متحدہ  کی پاکستان مخالف تقریر،وفاقی حکومت نے لیگل کمیٹی قائم کردی
August 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر وفاقی حکومت نے لیگل کمیٹی قائم کردی کمیٹی متحدہ کےخلاف کارروائی سے متعلق سفارشات دیگی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کےخلاف کارروائی کےلئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں لیگل کمیٹی بنادی ہے۔ کمیٹی میں چاروں ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری قانون شامل ہونگے کمیٹی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی سے متعلق سفارشات دے گی حکومت ایم کیو ایم پر پابندی کےلئے سپریم کورٹ نہیں جائیگی۔ اگر کسی شہری نے ایم کیوایم پر پابندی کےلئے رجوع کیا تو حکومت مخالفت نہیں کریگی  حکومت کے پاس آئین کے آرٹیکل 17اے کے تحت اختیارات حاصل ہیں کہ وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کےلئے ریفرنس دائر کرسکتی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں عوامی نیشنل پارٹی پر بھی پابندی لگائی گئی تھی تاہم حکومت نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے اس پر وزارت قانون میں مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔