Sunday, September 8, 2024

قائد متحدہ سمیت ایم کیو ایم کے مختلف رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

قائد متحدہ سمیت ایم کیو ایم کے مختلف رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
January 23, 2016
کراچی(92نیوز)اشتعال انگیز تقریر پر قائد متحدہ سمیت ایم کیو ایم کے مختلف رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق قائد متحدہ سمیت مختلف رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں جاری کیے۔ فاروق ستار، وسیم اختر، خالد مقبول صدیقی، ریحان ہاشمی ، رشید گوڈیل سمیت اکیس رہنماؤں اور عہدیداروں جبکہ پانچ سو سے زائد کارکنوں  کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزموں کو 26جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔