Thursday, March 28, 2024

قائد متحدہ الطاف حسین نے اپنی نفرت انگیز تقریر پر معافی مانگ لی

قائد متحدہ الطاف حسین نے اپنی  نفرت انگیز تقریر پر معافی مانگ لی
May 1, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رات سکیورٹی فورسز کے خلاف کی جانیوالی نفرت انگیز تقریر پر ایک بار پھر معافی مانگ لی ۔ کہتے ہیں کہ مہاجروں کی وفاداری پر شک کرنے کا عمل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کردینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خدارا مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کرنے اور ان کے بارے میں تذلیل وتحقیر آمیز جملوں کے استعمال سے گریز کیاجائے۔ گزشتہ روز الطاف حسین نے اپنی تقریر میں سکیورٹی فورسز پر الزامات لگائے تھے لیکن آج انہوں نے ایک بار پھر اپنی نفرت انگیز تقریر پر قوم اور سکیورٹی اداروں سے معافی مانگ لی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کی پاکستان کے سوا کسی اور سے کوئی وابستگی نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان سے وابستہ ہے۔ پاکستان ہمارا وطن تھا ، ہمارا وطن ہے اور ہمارا وطن رہے گا باربار ملک دشمنی کے الزامات سن کر ایک انسان کا دکھی اوررنجیدہ ہونا فطری عمل ہے،میں پاک فوج کاکل بھی احترام کرتا تھا اورآج بھی احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  میں سب سے خلوص دل کے ساتھ معافی کا طلبگار ہوں اگرمیرے ان جملوں سے قومی سلامتی کے اداروں اور محب وطن افراد کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں سب سے معافی کا طلبگا ر ہوں ۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ اس جملے کا مقصد قطعاً ’’را‘‘ سے مدد مانگنا نہیں تھا،میں نے ’’را‘‘ سے مدد کی بات صرف اورصرف طنزیہ طورپر کہی تھی ۔