Monday, September 16, 2024

قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا عابد باکسر کی وطن واپسی کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا عابد باکسر کی وطن واپسی کا مطالبہ
February 16, 2018

لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے عابد باکسر کی وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینتالیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا ۔
وقفہ سوالات کے بعد قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پوائینٹ آف آرڈر پر بولتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ عابد باکسر کو واپس لانے کے لیے کیا کوشش کر رہی ہے ؟ ۔
اس نے کن لوگوں کے کہنے پر جعلی پولیس مقابلے کرائے ، اسکی تحقیقات ہونی چاہئے ۔
اس پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا للہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر ہی وفاق نے عابد باکسر کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے ۔
ادھر رانا ثنا اللہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے تعزیتی قرار داد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔
کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی سہہ پہر دوبجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔