Monday, September 16, 2024

قائد ایم کیوایم بالکل ٹھیک ہیں : ندیم نصرت

قائد ایم کیوایم بالکل ٹھیک ہیں : ندیم نصرت
March 9, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے پارٹی قائد کی خرابی صحت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے پارٹی قائد کی خرابی صحت کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے ڈالا۔ لندن سے جاری اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ ایم کیوایم ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نے رابطہ کمیٹی پاکستان سے ٹیلی فونک رابطہ میں کراچی صفائی مہم کے حوالے سے بات کی۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں اہم ایشوز پر بات کی گئی۔ ایم کیو ایم کے راہنما واقع جلیل نے بھی لندن میں نائٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کی صحت سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا اور شہر میں یونین کمیٹیز اور وارڈز کی سطح پر شہریوں سے میٹنگ شروع کر دیں۔ ایم کیوایم کے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی کے سات سو سے زائد مقامات پر رابطہ میٹنگز کی گئیں۔