Thursday, May 9, 2024

قائد اعظم ٹرافی سنٹرل پنجاب نے جیت لی

قائد اعظم ٹرافی سنٹرل پنجاب نے جیت لی
December 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سنٹرل پنجاب نے  ناردرن کو ہراکر قائد اعظم ٹرافی جیت لی، عمر اکمل اور بلال آصف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قائد اعظم ٹرافی  کا فائنل معرکہ  ، سنٹرل پنجاب نے پانچ روزہ میچ کے چوتھے ہی دن  ناردرن کیخلاف  ایک اننگز اور 16رنز سے فتح سمیٹ لی ۔بلال آصف نے  دوسری اننگز میں ناردرن کے آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناردرن پہلی اننگز میں 254رنز بناکر  آؤٹ ہوئی،جواب میں سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگزآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 675رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی، عمر اکمل کے 218اور اظہر علی  کے 119رنز کی بدولت  اسے ناردرن پر421رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگز میں ناردرن نے  اننگز کا خسارہ پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن  روحیل نذیر کے 70،علی سرفراز کے 81اور حیدر علی کے 134رنز بھی  اسکے کام نہ آئے اور ساری ٹیم  دوسری اننگز میں 405رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 11وکٹیں حاصل کرنے والے  بلال آصف اور ڈبل سنچری بنانیوالےعمر اکمل  مشترکہ طور پر میچ  جبکہ ظفر گوہر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔