Wednesday, May 22, 2024

قائد اعظم نے مسلمانان بر صغیر کو الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا ، صدر ، وزیر اعظم

قائد اعظم نے مسلمانان بر صغیر کو الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا ، صدر ، وزیر اعظم
December 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)   قائد اعظم  محمد علی جناحؒ کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانان بر صغیر کو الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  ترقی کےلیے قائد اعظم محمدعلی جناح کے اتحاد،ایمان اورنظم وضبط کےاصولوں پرعمل پیراہوناہے،انہوں نےبرصغیرکےمسلمانوں کی الگ شناخت اورسیاسی سمت کاتصوردیا، پاکستان قائداعظم کےتصورکےمطابق ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ  آج کےدن ایک عظیم رہنماکی پیدائش ہوئی، آج کادن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کےطورپرمنایاجاتاہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناحؒ ان عظیم رہنماؤں میں شامل ہیں جن سےلاکھوں لوگ مستفید ہوئے ، قائداعظم کےرہنمااصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بابائے قوم آخری سانس تک مثالی جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے پر عزم رہے ،  قائد اعظم  نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، آج کے دن  ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار عوام کو نہیں بھولنا چاہیے، آج دنیا کے سامنے بھارتی  آئین کےنام نہادسیکولرچہرےکانقاب اترچکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کےخلاف امتیازی اورظالمانہ اقدامات کیےجارہےہیں۔ہم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں۔