Saturday, April 20, 2024

قائد اعظم محمد علی جناح کا 139واں یوم ولادت  بھر پور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ،مزارقائد  پر گارڈ کی تبدیلی

قائد اعظم محمد علی جناح کا 139واں یوم ولادت  بھر پور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ،مزارقائد  پر گارڈ کی تبدیلی
December 25, 2015
کراچی(92نیوز)عظیم قائد مملکت محمد علی جناح کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہےاس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ فوجی و سول حکام شریک ہوئے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 80کیڈٹس پر مشتمل دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔صدر ممنون حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی کرائی ۔ تفصیلات کےمطابق قائد اعظم محمد علی جناح کایوم ولادت آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اس سلسلے میں ملک بھرمیں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 80کیڈٹس پر مشتمل دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میجرجنرل ندیم رضاتھے جبکہ سول حکام بھی شریک ہوئے۔ مزار قائد پر کیڈٹس ائر فورس گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔  پاک فوج کا یہ دستہ 23مارچ تک اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے کمانڈر انچیف تھے۔