Saturday, April 27, 2024

قائد آباد کے مکین بجلی بندش کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ‏

قائد آباد کے مکین بجلی بندش کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ‏
May 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد  میں علاقہ مکین بجلی کی بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے داؤد چورنگی کے اطراف ٹریفک بند کردی۔ ماہ صیام میں کے الیکٹرک کی نا اہلی کی داستان طویل ہوگئی ، قائد آباد  میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، داؤد چورنگی کواحتجاجاً ٹریفک کیلئے بندکردیا۔ مظاہرین نے بتایا مانسہرہ کالونی،فیوچر کالونی اوراطراف میں تین روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث نہ صرف سحراور افطار کی تیاری میں مشکلات کاسامنا ہے بلکہ پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے ۔ بجلی بندش کے خلاف دو گھنٹےتک جاری رہنے والا احتجاج پولیس کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔