Thursday, May 9, 2024

قائد آباد کراچی میں دو مسلح ملزمان نے پولیس افسر کو نام پوچھ کر گولی مار دی

قائد آباد کراچی میں دو مسلح ملزمان نے پولیس افسر کو نام پوچھ کر گولی مار دی
March 10, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد میں دومسلح ملزمان نےپولیس افسر سے نام پوچھ کر گولی ماردی،ملزمان نےدو گولیاں چلائیں ایک گولی ملزم کےپاوں میں لگی۔

قائد آباد میں اسپتال چورنگی کےقریب دو موٹرسائیکلوں پر ہیلمٹ پہنے تین ملزمان اے ایس آئی  اشفاق کے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا آپ کا نام ربانی ہے ، اے ایس آئی نے بتایا کہ نہیں میرا نام اشفاق ہے جس پر  ملزم نے دو گولیاں چلا دیں ،  ایک گولی پاؤں میں لگی  جس کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔

ادھر ناردرن بائی پاس زیبو گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاری میں گذشتہ روز غیرملکی شخص کی گاڑی پر فائرنگ کامقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیاہے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےمینجر بابر حسین کی مدعیت میں درج مقدمہ میں انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔