Thursday, April 25, 2024

قائد آباد میں موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد

قائد آباد میں موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد
August 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، قائد آباد میں موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ، دیسی ساختہ بم 4 کلو گرام سے زائد وزنی تھا۔ کراچی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا ، پولیس کی بروقت کارروائی نے اَمن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیے ۔ قائد آباد میں موٹرسائیکل پر نصب بم برآمد ہوا  ، پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر جگہ سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا ، جس نے موقع پر پہنچ کر 4 کلو گرام سے زائد وزنی بم ناکارہ بنادیا ۔ عینی شاہد کے مطابق پٹاخے کی آواز آنے پر لاوارث کھڑی موٹرسائیکل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کردیا تھا ۔ بی ڈی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا  اور زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے تھے  جبکہ بم کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ۔