Tuesday, May 7, 2024

ق لیگ کی قیادت نے جہانگیر ترین کے سامنے شکوؤں کی پٹاری کھول دی

ق لیگ کی قیادت نے جہانگیر ترین کے سامنے شکوؤں کی پٹاری کھول دی
November 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اور وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی  جماعت مسلم لیگ ق نے  جہانگیر ترین کے سامنے  شکایتوں کی پٹاری کھول دی ۔ طارق بشیر چیمہ نے گورنر پنجاب  چودھری سرور کی شکایت لگا دی اور کہا کہ چودھری سرور کو کنٹرول کریں، یہ وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔ ملاقات میں موجود چودھری پرویز الہیٰ نے بھی طارق بشیر چیمہ کی ہاں میں ہاں ملا دی ۔ چودھری پرویزالہیٰ نے بعد ازاں پریس کانفرنس میں شکوؤں کےساتھ ساتھ گورنر پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے ان سے اچھے تعلقات کا دعویٰ بھی کیا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور گورنرپنجاب چودھری سرور کو طلب کر کے ون ٹو ون ملاقات کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جہانگرترین سے چودھری پرویزالہیٰ سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بھی دریافت کیں ۔ کپتان نے اپنے کھلاڑی پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے  کہا کہ بزدار ہماری ٹیم کا وسیم اکرم بنے گا۔ معاملے پر وزیراطلاعات پنجاب نے رد عمل دیتے ہوئے  ق لیگ سے اختلافات کی تردید کر دی ۔ فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں  صوبے میں تمام اختیارات وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کے پاس ہیں۔