Monday, September 16, 2024

ق لیگ کی سابق ایم پی اے  ایم کیو ایم میں شامل

ق لیگ کی سابق ایم پی اے  ایم کیو ایم میں شامل
April 12, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ  دبئی سے پاکستان آنے والے ٹولے کو کس نے دھکا دیا جلد معلوم ہوجائے گا ۔عوام نے تمام الزامات کے باوجود ایم کیوایم کو ہر انتخاب میں کامیاب کروایا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں مسلم لیگ ق کی سابق رکن صوبائی اسمبلی افشاں عمران کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے  کہا کہ عوام نے تمام تر الزامات کے باوجود ایم کیوایم کو ہر انتخابی معرکے میں کامیاب کروایا دبئی سے ٹولے کو پاکستان آنے کے لیے کس نے دھکا دیا جلد معلوم ہوجائے گا ۔ مسلم لیگ ق چھوڑ کر ایم کیوایم میں شامل ہونے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی افشان عمران نے مصطفی کمال اور انکی پارٹی کو مفاد پرست ٹولہ قرار دے دیا ۔ ایم کیوایم میں شامل ہونے پر افشاں عمران نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے پارٹی قائد اور رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔