Saturday, April 27, 2024

ق لیگ کا اتحادیوں سے عدم مشاورت پر حکومت سے تحفظات کا اظہار

ق لیگ کا اتحادیوں سے عدم مشاورت پر حکومت سے تحفظات کا اظہار
January 16, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے حکومت سے تحفظات سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق ق لیگ نے اتحادیوں کو اہم مشاورت میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیاتھا۔ ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا گیا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کے ہارے ارکان کے حوالے سے بھی تحفظات ظاہر کیے۔ ذرائع کے مطابق تین سو سے زائد پی ٹی آئی ارکان کو مختلف اداروں میں چئیرمین، وائس چئیرمین تعینات کیا گیا۔ ق لیگ نے ان ارکان کی فہرست مذاکراتی ٹیم کو پیش کر دی۔