Saturday, April 20, 2024

فیکٹری مالک کا ادھار رقم واپس نہ کر سکنے پر غریب ملازم پر تشدد، آہنی سلاخوں سے مار مار کر پسلیاں توڑ دیں، زنجیروں میں جکڑے رکھا

فیکٹری مالک کا ادھار رقم واپس نہ کر سکنے پر غریب ملازم پر تشدد، آہنی سلاخوں سے مار مار کر پسلیاں توڑ دیں، زنجیروں میں جکڑے رکھا
May 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سنگدل فیکٹری مالک نے اادھارکی رقم واپس نہ کرنے والے غریب ملازم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ آہنی سلاخیں مار مار کر پسلیاں توڑ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد سہیل نامی نوجوان جوتے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا اور اس نے فیکٹری مالک ملک فراز سے پچاس ہزار روپے ادھار لیے جو واپس نہ کر سکا جس پر فیکٹری مالک نے اسے زنجیروں سے باندھ کر کمرے میں قید کر لیا۔ موقع ملنے پر مظلوم نوجوان سہیل کسی طرح فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ ایس ایچ او مغلپورہ رائے ناصر نے کہا کہ ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہر لاہور میں تشدد کا دل سوز واقعہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بہتر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔